12 جنوری، 2017، 4:42 PM

یورپ میں شدید برف باری اور سردی سے نظام زندگی متاثر

یورپ میں شدید برف باری اور سردی سے نظام زندگی متاثر

یورپ کے کئی ممالک شدید برف باری کی لپیٹ میں ہیں جس کی وجہ سے نظام زندگی متاثر ہوگیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یورپ کے کئی ممالک شدید برف باری کی لپیٹ میں ہیں جس کی وجہ سے نظام زندگی متاثر ہوگیا ہے۔ منفی درجہ حرارت، خون جما دینے والی ٹھنڈ، موسم کی شدت زندگی کی سہولیات سے محروم بے گھر اور تارکین وطن افراد کے لیے عذاب بن گئی۔ یورپی ممالک کے پناہ گزین کیمپوں میں مقیم افراد پانچ روز سے شدید برف باری میں کیمپوں یا شیلٹرز میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ بوسنیا میں درجہ حرارت منفی27 درجے تک گر گیا، دریا اور آبشاریں جم گئیں۔ اٹلی اور جرمنی میں بھی برف جم کر برسی۔ جرمنی میں برفباری نے سڑکیں چھپا دیں اور حد نگاہ کم ہونے پر متعدد پروازوں کو تاخیر کا شکار کردیا، رواں ہفتے بارشوں کے ساتھ شدید برفباری کا امکان ہے۔ اٹلی میں بھی غیرمعمولی برفباری کے بعد راستوں کو صاف کرنے کا کام جاری ہے۔

News ID 1869665

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha